پنجاب یونیورسٹی :سکیورٹی گارڈز ، طلبہ تنظیم میں تصادم

 6 طلبہ کے خلاف ایف آئی آر کی درخواست، افطاری کیلئے جمع ہوئے تھے : تنظیم 
لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب یونیورسٹی میں سکیورٹی گارڈز اور طلبہ تنظیم کے کارکنوں کے درمیان جھگڑے کا معاملہ شدت اختیار کر گیا۔ یونیورسٹی ترجمان کے مطابق گارڈز پر تشدد کرنے والے 6 طلبہ کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کی درخواست دی جائے گی۔دوسری جانب طلبہ تنظیم کا م ئوقف ہے کہ وہ یونیورسٹی میں افطاری کے لیے جمع ہوئے تھے کہ گارڈز نے اچانک دھاوا بول دیا۔ گارڈز کے تشدد سے کئی کارکن شدید زخمی ہوئے۔