گل پلازا پر تنقید کے بعد سندھ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے: امین الحق

 ایم کیو ایم پارلیمان میں آواز اٹھاتی رہی اب سڑکوں پر لائحہ عمل کا اعلان کریں گے:میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد(آئی این پی)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)کے رہنما سید امین الحق  نے کہاہے  گل پلازا پر تنقید کے بعد سندھ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گل پلازا واقعے پر تنقید پر ایم کیو ایم کے رہنماں سے سندھ حکومت نے سیکیورٹی واپس لی، فاروق ستار، مصطفی کمال، مجھ سمیت تمام رہنماں کی سیکیورٹی واپس لی گئی۔امین الحق کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی نااہلی کو عوام کے سامنے لاتے رہیں گے، سیکیورٹی واپس لینے سے ہم گھبرائیں گے نہیں، ہم عوامی لوگ ہیں، سندھ حکومت ہمیں دیوار کے ساتھ لگانا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم عوام کی بات کرتی رہی گی، ایم کیو ایم پارلیمان میں آواز اٹھاتی رہی اب سڑکوں پر لائحہ عمل کا اعلان کریں گے