جنگ کے اثرات کا سامنا کرنا پڑے گا، نمٹنے کے لیے کئی کھرب کی ضرورت پڑے گی
سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت بوکھلاہٹ کا شکار اور حواس باختہ ہوچکا ہے۔سیالکوٹ ضلع میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر وزیر دفاع نے کہا کہ ۔انہوں نے کہا کہ ایران اسرائیل جنگ کے اثرات کا سامنا کرنا پڑے گا، ان سے نمٹنے کے لیے کئی کھرب روپے کی ضرورت پڑے گی۔خواجہ محمد آصف نے مزید کہا کہ شہر کے مسائل حل کر رہے ہیں، اہم شاہراہوں پر تجاوزات کے خاتمے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔اْن کا کہنا تھا کہ آئندہ 3 سال میں شہر کی شکل و صورت میں واضح تبدیلی آئے گی، اگلے الیکشن میں ایسی رپورٹ کارڈ لائیں گے جس میں ملک ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔