لندن(آئی این پی )لندن کی ایک عدالت میں دو پاکستانی شہریوں عادل راجہ اور مرزا شہزاد اکبر کے برطانیہ میں گھروں پر پرتشدد حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں ایک مبینہ ہٹ مین پیش ہو ہوگئے ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کی عدالت میں اس معاملے کی سماعت کے دوران بتایا گیا کہ 25 سالہ ریگن دونوں افراد کے گھر ان پر حملے کی منصوبہ بندی کے سربراہ تھے۔عدالت میں بتایا گیا کہ مبینہ طور پر ریگن نے ایک مزودر کا یونیفارم پہنا اور ماسک اوڑھ کر کیمبرج شائر میں شہزاد اکبر کے گھر پر حملہ کرنے کی تیاری کی جبکہ ایک اور گروہ اسی وقت عادل راجہ کے گھر پہنچا لیکن وہ موجود نہیں تھے