لیسکو کا تعمیراتی منصوبوں کیلئے 6سے 8 گھنٹے بجلی کی بندش کا فیصلہ

درختوں کی کٹائی، ٹرانسفارمرز کی اپ گریڈیشن، کمزور تاریں، جمپرز تبدیل کیے جائینگے
لاہور(آئی این پی )لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی  (لیسکو)نے تعمیراتی و ترقیاتی منصوبوں کے تحت    مختلف علاقوں میں 6 سے 8 گھنٹے کی بجلی بندش کا فیصلہ کیا ہے ۔لیسکو کی طرف سے    شہری علاقوں میں ترقیاتی کاموں کیلئے  شٹ ڈائون کی منظوری دے دی  گئی اور اس حوالے سے شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے ۔ منصوبے کے تحت گرڈ اسٹیشنز اور گیارہ کے وی فیڈرز کو صبح 7 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بند رکھا جائے گا ۔ اس دوران درختوں کی کٹائی، ٹرانسفارمرز کی اپ گریڈیشن، کمزور تاروں اورجمپرزکی تبدیلی جیسے کام مکمل  کئے جائیں گے ۔ ترجمان لیسکو کے مطابق سسٹم اپ گریڈیشن سے آئندہ گرمیوں میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی ممکن ہوسکے گی ۔