لاہور(خصوصی رپورٹ)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں افسران کی ترقی کے معاملات پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔کمیٹی کے اراکین نے افسران کی ترقی کے لیے ان کے تجربے، کارکردگی اور پیشہ ورانہ مہارت کی بنیاد پر تیار کی گئی سفارشات پیش کیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری نے کہا کہ یہ سفارشات محکمہ کی ترقیاتی پالیسی کے عین مطابق ہیں اور افسران کی شاندار کارکردگی کے اعتراف کے طور پر پیش کی گئی ہیں۔