ناقص دودھ ، لاغر مرغیاں بیچنیوالے کی ضمانت کی توثیق

ملزم موقع سے فرارہواتھا توایف آئی آرمیں اسکا ذکر کیوں نہیں کیا:عدالت 
لاہور (خصوصی رپورٹ)لاہورہائیکورٹ میں مضر صحت دودھ اور لاغر مرغیاں فروخت کرنے کے مقدمے میں ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری کیس کی سماعت ، قائم مقام ایڈیشنل آئی جی اظہر اکرم اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید لاہور ہائیکورٹ پیش ،ڈی جی فوڈ اتھارٹی عدالت کو مطمئن نہ کرسکے ،عدالت نے ملزم محمد عرفان کی عبوری درخواست ضمانت کنفرم کردی۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدرنیملزم عرفان کی عبوری درخواست ضمانت پرسماعت کی، قائم مقام ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن اورڈی جی فوڈ اتھارٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کے ہمراہ پیش ہوئے، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر آسیہ یاسین نیملزم کے مقدمہ کا ریکارڈ پیش کیا،عدالت کوبتایاکہ فوڈ انسپکٹر نے مضرصحت اورلاغرمرغیاں فروخت کرنے پر ملزم عرفان اوراسکے والد کیخلاف مقدمہ درج کیا۔ جسٹس فاروق حیدر نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی سیکہاکہ اگر ملزم موقع سے فرارہوگیا تھا توایف آئی آرمیں اسکا ذکر کیوں نہیں کیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ کوتاہی ہوگئی، لیکن بعد میں مدعی مقدمہ فوڈ انسپکٹر نے تتیمہ بیان میں اس کا ذکر کردیا تھا، قائم مقام ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن اظہراکرم نیبتایا کہ ملزم عرفان نیعبوری ضمانت کرا رکھی ہے، اس کے باپ کا چالان کردیا اوروہ جیل میں ہے، اس ایف آئی آرمیں کوتاہی رہ گئی، انویسٹی گیشن سسٹم کو بہتر کرنے کے اقدامات کر رہے ہیں، فاضل جج نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی سے مکالمہ کرتے ہوئیکہا کہ آپ کوبھی اپنے افسروں کو آگاہی دینے کی ضرورت ہے۔