خاتون وکیل کو خاوند،ڈرائیور نے ملکر قتل کیا:پولیس حکام

بلال نے سائرہ کی گھریلوناچاقی پر جان لی،ملزموں کوجلدگرفتار کرلیا جائیگا
لاہور(کرائم رپورٹر)نواب ٹائون سے لاپتہ ہونے والی خاتون وکیل کی لاش حافظ آباد کی نہر سے برآمد ہونے پرلاہور پولیس نے اسکے خاوند بلال اور ڈرائیور کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدیں۔ پولیس حکام کے مطابق دونوں نے مکمل پلاننگ کرکے قتل کیااور سائرہ کی لاش بوری میں ڈال کر نہر میں پھینک دی۔ ملزموں کی سی ڈی آر اور لوکیشنز ٹریس کی جارہی ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق بلال نے بیوی سائرہ کو گھریلوناچاقی پر قتل کیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ دونوں ملزموں کو جلدگرفتار کرلیا جائے گا۔واضح رہے کہ سائرہ کے لاپتہ ہونے کی ایف ائی آر اسکی بہن عائشہ کی مدعیت میں تھانہ نواب ٹائون میں درج ہے۔ لاش برآمد کرکے تدفین پہلے ہی کردی گئی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گھر والے بھی اب لاش نہیں لانا چاہتے۔