اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان نے پاک چین دوستی کو نشانہ بنانے کے بے بنیاد الزامات مسترد کر دیئے،پاکستان کی خارجہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ جاری بیان کے مطابق ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے ون چائنا پالیسی پر پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا، کہا پاکستان کی خارجہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، چین پاکستان کا ہر موسم کا اسٹریٹجک پارٹنر ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور چین کا تعلق باہمی اعتماد اور مشترکہ اقدار پر مبنی ہے، پاک چین تعلقات بنیادی مسائل پرحمایت اورعلاقائی استحکام کے عزم پرمبنی ہیں۔پاکستان نے سوڈان کے علاقے الفریش میں سعودی اسپتال پر حملے کی سخت مذمت کی،رجمان دفترخارجہ کا حملے میں70افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا، کہا یہ حملہ بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، متاثرین اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں