ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان اور سری لنکا کے سپر ایٹ میچ کے لیے آج موسم خشک اور گرم رہے گا

ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان اور سری لنکا کے سپر ایٹ میچ کے لیے آج موسم خشک اور گرم رہے گا

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ آج پالی کیلے انٹرنیشنل اسٹیڈیم، سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کینڈی میں آج موسم خشک اور گرم رہے گا اور بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے آج میچ جیتنا ضروری ہے اور رن ریٹ کو بہتر کرنا ہوگا۔ اگر پاکستان پہلے بیٹنگ کرے تو سری لنکا کو 65 رنز سے شکست دینا ہوگی، جبکہ ہدف کے تعاقب میں مطلوبہ رنز صرف 13 اوورز میں حاصل کرنے ہوں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا۔