ریاض یمن میں معاشی اور مالی استحکام کی حمایت کے لیے پرعزم ہے: آل جابر
صنعا(یواین پی)یمن میں سعودی سفیر محمد آل جابر نے بتایاہے کہ تقریبا 1.3 بلین سعودی ریال کی نئی سعودی امداد یمنی وزارت خزانہ کے لیے ایک براہ راست مالی گرانٹ کی صورت میں دی گئی ہے۔ اس امداد کا مقصد آپریٹنگ اخراجات، تنخواہوں کی ادائیگی اور مالی سال 2026 کے لیے حکومتی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک ارب ریال سے زائد کی اس مالی امداد سے یمنی حکومت کی مالی ضروریات کو پورا کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ آل جابر نے زور دیا کہ ریاض یمن میں معاشی اور مالی استحکام کی حمایت کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے خصوصی گفتگو میں مزید کہا کہ اس نئی مالی گرانٹ کا مقصد جامع معاشی مدد فراہم کرنا ہے تاکہ سرکاری نقد بہا کے تسلسل کو یقینی بنایا جا سکے اور عوامی مالیاتی انتظام کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد ملے جو مالیاتی استحکام کے تصور کو راسخ کرے گی اور ملک کی بحالی کے راستے میں معاون ہوگی