دہشت گردوں نے مساجد، امام بارگاہوں سمیت ہر جگہ دہشت گردی کی:صوبائی وزیر
کراچی(آئی این پی )صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا کہ افغانستان نے احسان فراموشی کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہرمشکل وقت میں افغانستان کی مدد کی، دہشت گردوں نے اے پی ایس میں معصوم بچوں کو شہید کیا، دہشت گردوں نے مساجد، امام بارگاہوں سمیت ہر جگہ دہشت گردی کی۔شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے افغان پناہ گزینوں کو بھائیوں کی طرح رکھا، افغان طالبان رجیم نے ہمیشہ پاکستان کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے۔