قومی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، پاکستان کا دفاع کرینگے:سہیل آفریدی

کسی کو سرحدی علاقوں کی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کرنے دیں گے،  سرحدی علاقوں کے عوام کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے:وزیراعلی خیبرپختونخوا
پشاور(آئی این پی )وزیراعلی کے پی  سہیل آفریدی نے  کہا ہے  پاک افغان سرحد پر حالیہ کشیدگی تشویشناک ہے،  صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔پاک افغان سرحدی صورتحال پر جاری  بیان میں  وزیر اعلی خیبرپختونخوا   کا  کہناتھا کہ  پاکستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت ہم سب کا قومی فریضہ ہے، کسی کو سرحدی علاقوں کی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کرنے دیں گے، پاک افغان سرحد پر کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی اور بیرونی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں ، قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔وزیر اعلی سہیل آفریدی نے کہا کہ پاک افغان کشیدگی کے تناظر میں متعلقہ اداروں سے مسلسل رابطے میں ہیں، سرحدی علاقوں کے عوام کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے