جلسہ کیلئے این او سی جاری کیا جائے ،تحریک انصاف نے ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کو بھی درخواست دیدی
لاہور (خصوصی رپورٹ) تحریک انصاف کی 22 مارچ کو مینار پاکستان جلسہ کی درخواست کا معاملہ پر تحریک انصاف نے ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کو بھی درخواست دیدی۔درخواست میں لکھا گیا کہ پی ٹی آئی پنجاب کے نائب صدر اکمل خان باری نے لاہور ہائیکورٹ میں 22 مارچ کو جلسے کی اجازت کیلئے درخواست دائر کی ہوئی ہے۔جلسہ کی اجازت کیلئے 22 مارچ کیلئے این او سی جاری کیا جائے۔