افسوس ہے چمپئنز ٹرافی سے میری دونوں ٹیمیں انگلینڈ اور پاکستان آئوٹ ہوگئیں:صادق خان
لندن(آئی این پی )میئر لندن سر صادق خان نے سینٹرل لندن میں رمضان لائٹس کا افتتاح کردیا۔میئر لندن صادق خان نے کہا کہ لندن مغربی دنیا کا پہلا شہر ہے جہاں رمضان لائٹس لگائی جاتی ہیں اور فخر کی بات ہے کہ ہم نے مسلسل تیسرے برس رمضان لائٹس لگائی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلاموفوبیا کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں مقامی کمیونٹیز کو اپنے دین اسلام کے بارے میں بتانا ہوگا،انہوںنے کہا کہ افسوس ہے چمپئنز ٹرافی سے میری دونوں ٹیمیں انگلینڈ اور پاکستان آئوٹ ہوگئی ہیں، چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد سے یہ بتانے کا موقع ملا ہے کہ پاکستان محفوظ ملک ہے۔