چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ساحر شمشاد مرزا آج ریٹائر

 لاہور(خصوصی رپورٹ)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا آج اپنی ملازمت کی مقررہ مدت پوری کرنے کے بعد ریٹائرہو جائیں گے۔جنرل ساحر شمشاد مرزا مسلح افواج کے 18ویں اور آخری چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ہوں گے۔ آئین میں 27ویں ترمیم کے نتیجے میں ان کے بعد کوئی چیئرمین چیفس آف اسٹاف کمیٹی نامزد نہیں کیا جائے گا