لاہور(سپورٹس ڈیسک) یلبرن میں کھیلے جارہے چوتھے ٹیسٹ میچ میں بھارتی کاغذی شیر آسٹریلیا کے خلاف مشکلات کا شکار،بھارتی ٹیم نے آسٹریلیا کے 470 رنز کے جواب میں دوسرے روز کھیل کے اختتام پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنالیے ہیں اور انہیں آسٹریلیا کی برتری ختم کرنے کے لیے 310 رنز درکار ہیں۔واضح رہے کہ اسمتھ نے کپتان پیٹ کمنز کے ساتھ شاندار 112 رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کا ٹوٹل 474 رنز بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔