لاہور(نیٹ نیوز )چیزیں جمع کرنے کا تاحیات شوق رکھنے والے ایک بھارتی شہری نے 858 مختلف ڈیزائن کے کاغذی کپ (پیپر کپ) جمع کر کے اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرا لیا۔57 سالہ سنیل جوزف نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ ان کا چیزیں جمع کرنے کاشوق بچپن میں ڈاک کے ٹکٹ، سکے اور ماچس کی ڈبیہ کے اسٹیکرز جمع کرنے سے شروع ہوا تھا۔امریکی شہری نے ایک منٹ میں 32 ٹی شرٹس پہننے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیاانہوں نے کہا کہ بچپن کے اس تجسس نے آگے چل کر ایک تاحیات جنون کی شکل اختیار کر لی، جس کے بعد میں نے ریزر بلیڈز کے ریپرز اور ایئر لائن کے بورڈنگ پاسز سے لے کر کافی کے مگز اور ٹی بیگز تک، مختلف اشیاء کے ذخائر جمع کرنا شروع کیے۔سنیل جوزف نے اپنا پہلا گنیز ورلڈ ریکارڈ 2014 میں 5,986 فون کارڈز جمع کر کے حاصل کیا تھا۔