صارفین کا احتجاج، چیف ایگزیکٹو لیسکو سے میٹر تبدیل کرنے کا مطالبہ
حجرہ شاہ مقیم (خصوصی رپورٹ) لیسکو واپڈا حجرہ ڈویڑن کے علاقوں میں 448 گھریلو میٹر ڈیڈ ہو گئے،6ماہ سے زائد کا عرصہ گزر گیا، میٹر تا حال نہ بدلے جا سکے، صارفین سے ایوریج کی مد میں لاکھوں روپے ماہانہ واپڈا وصول کرنے لگا، گھریلو صارفین کا شدید احتجاج، چیف ایگزیکٹو لیسکو اور وفاقی حکومت سے فوری میٹروں کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیاہے ، واپڈا لیسکو حجرہ ڈویڑن کے علاقوں سٹی سب ڈویڑن حجرہ سب ڈویڑن نارتھ سب ڈویڑن سائوتھ اور سب ڈویڑن منڈی احمد آباد سب ڈویڑن بصیرپور کے علاقہ جات میں بارشوں اور محکمانہ لگائے گے ڈیڈ گھریلو میٹروں کی تعداد جن پر ڈیفیکٹو کوڈ لگا دیئے گئے تھے، ان کی تعداد 48 4 تک جا پہنچی جن کو عرصہ6ماہ سے زائد گزر گیا تا حال پرانے اور ڈیڈ میٹروں کو نہ بدلا جا سکا ،جبکہ ہر ماہ گھریلو صارفین کو ناجائز ایوریج اور ڈیٹیکشن ڈال کر محکمہ واپڈا کروڑوں روپے ماہانہ ہتھیانے لگا ،محکمہ واپڈا کے ظلم و ستم سے تنگ ائے صارفین نے اپنے گھریلو کنکشن کٹوانے شروع کر دیئے،واپڈا لیسکو اوکاڑا سرکل کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ضلع بھر کے واپڈا دفاتروں میں 3550 گھریلو میٹروں کو ڈیفیکٹو کوڈ لگائے گئے تھے لیکن چھ ماہ گزر گئے تا حال نہ بدلے گئے محکمہ واپڈا مسلسل ایوریج کاسٹ کر رہا ہے متاثرہ صارفین نے چیف ایگزیکٹو لیسکو واپڈا لاہور اور وفاقی حکومت سے سی پی 90 کے تحت تمام میٹروں کی تبدیلی اور ایوریج شدہ بلوں کو درست کرنے کا مطالبہ کر دیا۔