پنجاب حکومت کاواٹر اینڈ سینی ٹیشن اتھارٹی ایکٹ بنانے کا فیصلہ

لاہور( سپیشل رپورٹر)پنجاب حکومت نے واٹر اینڈ سینی ٹیشن اتھارٹی ایکٹ بنانے کا فیصلہ کر لیا جس کے لئے محکمہ ہائوسنگ کی جانب سے سمری ارسال کر دی گئی۔فیصلے کے مطابق واسا لاہور ،ملتان ،راولپنڈی ،فیصل آباد ،گوجرانوالہ پر مشتمل ایک ریگولیٹر ادارہ بنے گا، ادارہ تمام واسا کاٹیرف ،کارکردگی ،ریونیو وصولی ، ان پُٹ اورآئوٹ پُٹ کو مانیٹر کرے گا۔