وین ڈرائیور کو چاقو کے وار کرکے قتل کردیا گیا

پاکپتن (خصوصی رپورٹ) منڈی موڑ نئے پھاٹک کے قریب نامعلوم شخص نے وین کے ڈرائیور کو چاقو کے وار سے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔ذرائع کے مطابق، پولیس کی بھاری نفری رات گئے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ مرنے والے 35 سالہ شخص کی شناخت ندیم ولد منیر کے نام سے ہوئی جو محلہ کرم پورہ کا رہائشی تھا۔ تاحال قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ندیم کو چاقو کے گہرے وار سے شدید زخمی حالت میں پایا گیا اور زیادہ خون بہنے کے سبب وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے ضروری کارروائی کے لیے لاش کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا۔