لاہور(آئی این پی )سپیشل سینٹرل عدالت لاہور نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں مونس الہٰی کی دوبارہ گرفتاری کے لیے اقدامات کرنے کا حکم دے دیا۔سپیشل سینٹرل عدالت کے جج نے گذشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کی دوبارہ گرفتاری کے لیے اقدامات کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے حکم دیا کہ مونس الہٰی اور محمد جبران کو بیرون ملک سے گرفتار کرنے کے لیے دوبارہ اقدامات کیے جائیں اور آئندہ سماعت پر گرفتاری سے متعلق اقدامات کی رپورٹ پیش کی جائے۔