بے نظیر بھٹو خواتین کیلئے جرات اور ہمت کا استعارہ ہیں:مریم نواز

بے نظیر  نے ثابت کیا خواتین ملکی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرسکتی ہیں‘خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی

 لاہور (سپیشل رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پہلی خاتون وزیراعظم بینظیر بھٹو کے یوم شہادت پر پیغام میں کہاہے کشہید بے نظیر بھٹو پاکستانی خواتین کے لیے جرات اور ہمت کا استعارہ ہیں۔  بے نظیر بھٹو کی شہادت پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے۔ بے نظیر بھٹو نے ثابت کیا خواتین ملکی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرسکتی ہیں۔ جمہوریت کے لئے بے نظیر بھٹو کی خدمات یاد رکھی جائیں گی۔