بے نظیر بھٹو شہید جمہوریت اور سیاسی استحکام کی علامت تھیں:مریم نواز

بے نظیر بھٹو شہید کی جرات اور جمہوریت سے وابستگی بے مثال تھی، محترمہ بے نظیر بھٹو شہید پاکستان کی سیاسی تاریخ کی نمایاں شخصیات میں شامل ہیں:وزیراعلیٰ پنجاب
لاہور: (  سپیشل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیربھٹو شہید کی 73ویں سالگرہ پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید جمہوریت اور سیاسی استحکامات کی علامت تھیں۔انہوں نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے سیاست میں خواتین کی شرکت یقینی بنانے کے لئے بھرپور کردار ادا کیا۔مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی جرات اور جمہوریت سے وابستگی بے مثال تھی، محترمہ بے نظیر بھٹو شہید پاکستان کی سیاسی تاریخ کی نمایاں شخصیات میں شامل ہیں۔