محبوبہ نے گاڑی پر 3400 بوسوں کے نشان بنا ڈالے، پولیس نے چالان کر دیا

لاہور(نیٹ نیوز )بھارت میں محبت کے اظہار کا ایک انوکھا انداز سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا جہاں ایک لڑکی نے مبینہ طور پر اپنے بوائے فرینڈ کی گاڑی کو ہزاروں لپ اسٹک بوسوں کے نشانات سے بھر دیا۔یہ واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پیش آیا جہاں لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ کو سرپرائز دینے کے لیے اس کی گاڑی پر لپ اسٹک سے تقریباً 3400 بوسوں کے نشان بنا ڈالے۔گاڑی کی منفرد حالت نے جہاں راہگیروں کی توجہ حاصل کی وہیں معاملہ ٹریفک پولیس تک بھی پہنچ گیا۔رپورٹس کے مطابق ٹریفک حکام نے گاڑی کو تحویل میں لے لیا جبکہ اس کے مالک پر 5500 بھارتی روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔