حنیفاں ، عائشہ ، رقیہ ، حفصہ ، زہرہ ، امینہ بانی ، زرمین کے سر کی قیمت10،10لاکھ
عزیزاں کے سر کی 15لاکھ مقرر ،اطلاع دینے والوں کی شناخت خفیہ :بلوچستان حکومت
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک )بلوچستان حکومت نے فتنہ الہندوستان سے وابستہ انتہائی مطلوب 9 دہشتگرد خواتین کے سر کی قیمتیں مقرر کردی ہیں، معلومات فراہم کرنے پر 10 سے 15 لاکھ انعام کا اعلان کیا گیا ہے، اطلاع دینے والوں کی شناخت خفیہ رکھی جائے گی، خواتین کا تعلق گوادر، جیو نی اور تربت سے ہے،مطلوبہ خواتین میں حنیفاں بی بی ، عائشہ ، رقیہ ، حفصہ ، زہرہ ، امینہ بانی ، زرمین اور عزیزاں شامل ہیں، آٹھ خواتین کے سر کی قیمتیں دس، دس لاکھ جبکہ عزیزاں کے سر کی قیمت پندرہ لاکھ مقرر کی گئی ہے۔