سینئر کھلاڑی کو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں:بابر اعظم

جو ٹیم کے لیے اچھا ہے، وہی کھیلے گا، محمد رضوان پر کوئی دبائو نہیں، کوشش کریں گے لارڈز میں اپنی فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کریں
لندن (سپورٹس ڈیسک)پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ سینئر کھلاڑی کو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلے گا۔لندن میں پریس کانفرنس کے دوران بابر اعظم نے کہا کہ ابھی ٹیم کے متعلق طے نہیں کیا، انگلینڈ میں ٹیم پرفارمنس کی ضرورت ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سنیئر کو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کے لیے اچھا ہے، وہی کھیلے گا، محمد رضوان پر کوئی دبائو نہیں۔بابر اعظم نے مزید کہا کہ کوشش کریں گے، لارڈز میں اپنی فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کریں۔ان کا کہنا تھا کہ آخری نمبر کے بیٹرز رنز نہیں کر رہے۔ دوسرے اسپنر کے طور پر سلمان آغا کو کھلا رہے ہیں۔اپنی فٹنس کے بارے میں بات کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ لارڈز ٹیسٹ کھیلنے کے لیے فٹ ہوں۔قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہمیں اندازہ ہے کہ ہم ویسا نہیں کھیلے جیسے کھیلنا چاہیے تھا۔ ہم پارٹنرشپ قائم کرتے ہیں پھر بیک ٹو بیک وکٹیں گنوا دیتے ہیں۔بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں ان غلطیوں سے سیکھنا ہے اور ذمہ داری لینی ہے۔ بائولرز اگر 20 آئوٹ کرتے ہیں تو بیٹرز کی ذمہ داری ہیکہ وہ رنز کریں۔ صرف رضوان نہیں سب کو ذمہ داری لینا ہوگی۔