سونے کی فی تولہ قیمت میں 3500روپے کمی، 4 لاکھ 83 ہزار 36 روپے کا ہوگیا

کراچی(آئی این پی )عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔ ملکی صرافہ مارکیٹس کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 3500 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد ایک تولہ سونا 4 لاکھ 83 ہزار 36 روپے کا ہوگیا ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3001 روپے کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 14 ہزار 125 روپے میں فروخت ہورہا ہے