غزہ ہسپتال میں مارے جانے والوں میں کوئی عسکریت پسند نہیں تھا،حماس

غزہ (آئی این پی ) حماس نے تردید کی ہے کہ   غزہ کے نصر ہسپتال پر اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں میں کوئی عسکریت پسند تھا۔برطانوی خبر رساں ا دارے  کے مطابق اسرائیل نے دعوی کیا تھا کہ اس کے حملے میں چھ عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں تاہم وہ اس بات کی تحقیقات کر رہا ہے کہ پانچ صحافیوں سمیت عام شہری کیسے مارے گئے۔حماس کے سرکاری میڈیا آفس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل نے جن چھ فلسطینیوں کو عسکریت پسند قرار دیا ہے ان میں سے ایک ہسپتال سے کچھ فاصلے پر واقع المواسی میں مارا گیا