برآمدات بحال نہ کی گئیں تو 50 سال کی محنت ضائع ، بھارت کے ہاتھ چلی جائے گی
متحدہ عرب امارات کے خریداروں نے سفارتخانے کو اپنے تحفظات سے آگاہ کی کر دیا
کراچی(آئی این پی )ملک میں سونے کے زیورات کی ایکسپورٹ پر پابندی کے باعث لاکھوں ڈالرز کے آرڈرز ملتوی ہو نے لگے ہیں۔ میڈیارپورٹ کے مطابق ایس آر او 760 کی معطلی کے باعث سونے کے زیورات کی برآمدات بدترین بحران کا شکار ہوگئیں، جس کے نتیجے میں غیر ملکی خریداروں نے پاکستانی ایکسپورٹرز کو نوٹس بھیجتے ہوئے ایڈوانس گولڈ کی واپسی اور واجبات کی ادائیگی روکنے کی شرط عائد کردی ہے۔متحدہ عرب امارات کے خریداروں نے اس ضمن میں پاکستانی سفارتخانے کو بھی مکتوب ارسال کرکے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔پاکستان جیمز جیولری ٹریڈرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایس آر او 760 کی معطلی کے بعد مارچ 2025 میں موصول ہونے والے آرڈرز بھی مکمل نہ ہوسکے، جس کے باعث گزشتہ 4 ماہ میں ایک گرام زیورات بھی برآمد نہ ہوسکا اور ترسیلات زر کو 15 ملین ڈالر کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔ مجموعی طور پر 6 ملین ڈالر مالیت کا 50 کلو ایڈوانس گولڈ ملک میں پھنسا ہوا ہے