آج جے سی پی اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججوں کی دوسری ہائیکورٹس منتقلی کے حوالے سے غور کر رہا ہے :بیرسٹر گوہر

آج جے سی پی اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججوں کی دوسری ہائیکورٹس منتقلی کے حوالے سے غور کر رہا ہے :بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے ایک بیان میں انکشاف کیا ہے کہ آج چار مختلف اجلاسوں میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ ججوں کو دوسری ہائی کورٹس میں تبادلے کی منظوری پر غور کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے وضاحت کی ہے کہ ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا کہ کسی ہائی کورٹ کے جج کو ان کی مرضی کے بغیر دوسری ہائی کورٹ میں منتقل کیا جائے، کیونکہ گزشتہ 50 سال میں یہ عمل کبھی نہیں ہوا ہے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ عمل صوابدیدی ہے لیکن منصفانہ نہیں، کیونکہ یہ عدلیہ کے انتظامی اختیار کی عکاسی کرتا ہے۔ ان کا سوال تھا کہ آخر اسی ہائی کورٹ کے پانچ ججوں کو ہی کیوں منتخب کیا جا رہا ہے؟ انہوں نے اس اقدام کی سخت مخالفت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ غیر منصفانہ ہے۔
اس کے علاوہ، بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ کمیشن کے اجلاس میں اپوزیشن کے دو ارکان بھی شامل ہوں گے۔ وہ اور سینیٹر علی ظفر آج کے اجلاس میں شرکت کریں گے تاکہ اس معاملے پر بات چیت کی جائے۔