شاہ رخ خان کی اپنے اسٹاف ممبر سے خوش دلی سے ملنے والی ویڈیو وائرل

شاہ رخ خان کی اپنے اسٹاف ممبر سے خوش دلی سے ملنے والی ویڈیو وائرل

شاہ رخ خان کی ممبئی ایئرپورٹ پر اپنے پرانے اسٹاف ممبر سے خوش دلی سے ملنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

 27 اپریل کو شاہ رخ خان اپنی منیجر پوجا دادلانی کے ساتھ ممبئی واپس پہنچے، اور ایئرپورٹ پر نکلتے وقت وہ ایک شخص سے گرمجوشی سے ہاتھ ملاتے نظر آئے، جس نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی۔رپورٹس کے مطابق یہ شخص سمیر ہے، جو شاہ رخ کے اسٹاف میں 22 سال تک شامل رہا۔ ویڈیو میں شاہ رخ خان ہلکی نیلی جیکٹ، سفید شرٹ اور نیلی جینز میں نظر آ رہے ہیں، اور ان کا انداز مداحوں کے دلوں کو چھو رہا ہے۔ایئرپورٹ سے روانگی کے بعد شاہ رخ خان اپنے عارضی گھر پالی ہل کی طرف روانہ ہوئے، کیونکہ ان کا اصلی گھر "منت" اس وقت تزئین و آرائش کے مراحل میں ہے۔

اس کے علاوہ، خبریں گردش کر رہی ہیں کہ شاہ رخ خان اس سال پہلی مرتبہ میٹ گالا میں شرکت کریں گے، جس سے ان کے مداحوں میں مزید جوش و خروش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ شاہ رخ خان کو آخری بار راجکمار ہیرانی کی فلم "ڈنکی" میں دیکھا گیا تھا، اور ان کی اگلی فلم "کنگ" ہے، جس میں وہ اپنی بیٹی سہانا خان، ابیشیک بچن اور ابھئے ورما کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔