کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد میں نیشنل ہائی وے پرمتنازع کینالز کے خلاف احتجاج میں مظاہرین نے پولیس موبائل کو آگ لگا دی، مظاہرین کے پتھراؤ سے کئی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔احتجاج کے دوران مظاہرین نے پولیس موبائل کو گھیر لیا، پولیس کی نفری موبائل چھوڑ کر فرارہو گئی، مظاہرین نے پولیس موبائل مکمل طور پر تباہ کردی، مظاہرین نے پولیس موبائل کو آگ لگا دی۔