ایران نے برطانیہ، فرانس اور جرمنی میں تعینات اپنے سفیروں کو فوری طور پر واپس بلا لیا ہے

ایران نے برطانیہ، فرانس اور جرمنی میں تعینات اپنے سفیروں کو فوری طور پر واپس بلا لیا ہے

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق یہ اقدام ان ممالک کی جانب سے ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی پابندیوں کو دوبارہ نافذ کرنے کی حمایت پر احتجاج کے طور پر کیا گیا۔

ایران نے ان ممالک کے اقدام کو غیر ذمہ دارانہ اور ناقابل قبول قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ کسی دباؤ میں آ کر فیصلے نہیں کریں گے۔ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے نیویارک میں جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران ان یورپی ممالک سے مذاکرات کیے تھے، تاہم کوئی نتیجہ حاصل نہ ہو سکا۔ ایرانی رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے بھی اعلان کیا ہے کہ ایران اپنے قومی مفادات اور جوہری پروگرام کے حق میں ڈٹا رہے گا، چاہے اس کے نتیجے میں اقوام متحدہ کی پابندیاں دوبارہ نافذ کیوں نہ ہوں۔یہ واقعہ "ٹرگر میکانزم" کے فعال ہونے کے بعد سامنے آیا، جس کے تحت اگر ایران کسی بھی شرط کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اقوام متحدہ کی پابندیاں خودکار طور پر دوبارہ نافذ ہو سکتی ہیں۔