نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

بورے والا (خصوصی رپورٹ) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا،بتایاگیاہے کہ نواحی گاو?ں 120 ای بی میں ذیشان مصطفی اپنے احاطہ میں موجود تھا کہ اچانک دو نامعلوم ملزم اندر گھسے اور فائرنگ کر دی۔ گولی سر میں لگنے کے باعث ذیشان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ شیخ فاضل پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش قبضے میں لے کر مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔