ڈیرہ اسماعیل خان(آئی این پی )خیبرپختونخوا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے قریبی رشتہ دار جاں بحق ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق ڈی آئی خان کی تحصیل کلاچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ثقلین گنڈاپور جاں بحق ہوگئے جو علی امین گنڈاپور کے رشتہ دار ہیں۔خاندانی ذرائع کے مطابق مقتول ثقلین خان گنڈاپورکے والد اسماعیل خان وزیراعلی کے رشتے میں چچا ہیں۔