لاہور ڈویژن میں 1153 سیٹوں کے لیے 45 ہزار درخواستیں ،کامیاب امیدواروں کو ماہانہ 50 ہزار تنخواہ دی جائے
لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب کے سرکاری کالجز میں عارضی اساتذہ کی 8 ہزار پوسٹوں کے لیے 3 لاکھ امیدوار 3 میدان میں آگئے۔عارضی اساتذہ بننے کے لیے لاکھوں امیدوار میدان میں آگئے،پنجاب کے سرکاری کالجز میں عارضی اساتذہ کی بھرتی کے لیے کام شروع کیا گیا۔ مقررہ تاریخ تک 3 لاکھ امیدواروں نے درخواستیں جمع کرا دیں۔لاہور ڈویڑن میں 1153 سیٹوں کے لیے 45 ہزار نے درخواستیں جمع کرائیں۔محکمہ ہائر ایجوکیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ کی تاریخ میں پہلی دفعہ اتنی درخواستیں موصول ہوئیں۔ کامیاب امیدواروں کو ماہانہ 50 ہزار تنخواہ دی جائے گی۔