نیتن یاہو عالمی عدالت کے وارنٹ سے بچنے کے لیے طویل فضائی راستہ اختیار کرنے پر مجبور

نیتن یاہو عالمی عدالت کے وارنٹ سے بچنے کے لیے طویل فضائی راستہ اختیار کرنے پر مجبور

اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو عالمی عدالتِ انصاف کو مطلوب ہونے کے باعث گرفتاری سے بچنے کے لیے امریکا جاتے ہوئے غیر معمولی فضائی راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوگئے۔

عالمی عدالت انصاف نے نیتن یاہو کے خلاف غزہ میں قحط کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے اور دیگر جنگی جرائم کے الزامات پر وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔نیویارک روانگی کے دوران ان کے طیارے نے فرانس، اسپین، پرتگال، آئرلینڈ اور برطانیہ کی فضائی حدود استعمال کرنے کے بجائے بحیرہ روم سے آبنائے جبرالٹر کا راستہ اختیار کیا۔
مقصدِ سفر
نیتن یاہو کا دورہ امریکا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے لیے تھا۔