امریکی وزیر دفاع نے دنیا بھر کی اعلیٰ فوجی قیادت کو اجلاس کے لیے طلب کرلیا

امریکی وزیر دفاع نے دنیا بھر کی اعلیٰ فوجی قیادت کو اجلاس کے لیے طلب کرلیا

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے دنیا بھر میں تعینات اعلیٰ فوجی قیادت کو آئندہ ہفتے اجلاس کے لیے طلب کرلیا ہے۔

اجلاس کی تفصیلات
اجلاس امریکی ریاست ورجینیا میں ہوگا۔جنرلز اور ایڈمرلز کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔ایجنڈا میں قومی دفاعی حکمتِ عملی اور فوجی قیادت کی تعداد میں ممکنہ کمی جیسے موضوعات شامل ہیں۔
پینٹاگون کی تصدیق
پینٹاگون نے اجلاس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران کوئی اہم اور حیران کن اعلان بھی متوقع ہے۔

پس منظر
امریکی فوجی دستے اس وقت دنیا کے مختلف خطوں میں تعینات ہیں، جن میں جنوبی کوریا، جاپان اور مشرقِ وسطیٰ شامل ہیں۔ ان کی کمان مختلف ٹو، تھری اور فور اسٹار جنرلز اور ایڈمرلز کے پاس ہے۔