یو اے ای : عوامی شخصیات کو مصنوعی ذہانت سے پیش کرنا غیر قانونی قرار

 ایسی سرگرمیاں پیشہ وا رانہ اور اخلاقی ذمہ داری کی خلاف ورزی  ہیں‘بھاری جرمانے ہوں گے:حکام
دبئی(آئی این پی )متحدہ عرب امارات(یو اے ای ) میں عوامی شخصیات کو  آرٹیفیشل انٹیلجنس سے پیش کرنا غیر قانونی قرار دے دیا گیا۔ متحدہ عرب امارات نے واضح انتباہ جاری کیا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلجنس(اے آئی ) کے ذریعے عوامی شخصیات اور قومی علامتوں کو غلط طریقے سے پیش کرنا یا گمراہ کن معلومات پھیلانا قانون کی سنگین خلاف ورزی تصور ہو گا۔اماراتی میڈیا کونسل نے کہا کہ ایسی سرگرمیاں ناصرف پیشہ ورانہ اور اخلاقی ذمہ داری کی خلاف ورزی ہیں بلکہ اماراتی میڈیا قوانین کے تحت سخت جرمانے اور قانونی کارروائی کا باعث بھی بن سکتی ہیں۔اماراتی میڈیا کونسل نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلجنس کی مدد سے کسی کی بھی شناخت متاثر نہ کریں۔عوامی شخصیات یا قومی علامتوں کو بغیر سرکاری اجازت آرٹیفیشل انٹیلجنس ٹولز سے پیش کرنا میڈیا قوانین کی خلاف ورزی ہے جبکہ نفرت انگیزی، جھوٹا پروپیگنڈا، کردار کشی اور سماجی اقدار پر حملہ ناقابلِ قبول ہے، منفی اقدامات پر میڈیا قوانین کے تحت بھاری جرمانے اور انتظامی سزائیں دی جائیں گی