اسرائیلی یونٹ فلسطینیوں کی وسیع پیمانے پر نگرانی کے لئے اس پلیٹ فارم کا استعمال کر رہا تھا
واشنگٹن (آئی این پی )امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے فلسطینی شہریوں کی وسیع پیمانے پر نگرانی کے لئے استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی تک اسرائیل کی رسائی کوبلاک کرنے کا اعلان کردیا۔مائیکروسافٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کمپنی نے اسرائیلی فوج کی ایک خفیہ انٹیلی جنس یونٹ کو اپنی کلاڈ سروسز سے بلاک کردیا کیونکہ یہ یونٹ فلسطینیوں کی وسیع پیمانے پر نگرانی کے لئے اس پلیٹ فارم کا استعمال کر رہا تھا