اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ کے پانچ رکنی آئینی بینچ نے نجی بینکوں کی جانب سے سپر ٹیکس کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت 29 ستمبر تک ملتوی کردی۔ سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں ہوئی، بینچ میں جسٹس محمد علی مظہر سمیت دیگر ججز بھی شامل تھے۔سماعت کے دوران نجی بینکوں کے وکیل ڈاکٹر اکرام الحق نے مؤقف اختیار کیا کہ 2023 میں نجی بینکوں پر 39 فیصد تک سپر ٹیکس عائد کیا گیا جو کہ ڈبل ٹیکسیشن کے مترادف ہے۔