متنازع گفتگو اور اشارے ،آئی سی سی نے سوریا کمار اور حارث رئوف پر جرمانہ عائد کردیا‘ صاحبزادہ فرحان کو وارننگ

دبئی (آئی این پی )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے  متنازع گفتگو اور اشاروں پر بھارتی کپتان سوریا کمار،  پاکستانی بائولر حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی پیشی کا فیصلہ سنا دیا۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی سی سی نے کرکٹر حارث رئوف پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے جبکہ صاحبزادہ فرحان کو وارننگ دے دی گئی۔دعوے  کے مطابق سیاسی بیان بازی پر بھارتی کپتان سوریاکمار یادیو پر بھی میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے