ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کو تجربہ کار کھلاڑیوں کی تلاش ہے:آسٹریلوی میڈیا،بی بی ایل کا آغاز 12 دسمبر سے ہو گا، لیگ کا پہلا میچ بھارتی شہر چنئی میں کھیلا جائیگا
سڈنی (سپورٹس ڈیسک)بگ بیش لیگ کی فرنچائز ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے پاکستان کے حارئوث رف پر نظریں جما لیں۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق حارث رئوف بی بی ایل میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کر سکتے ہیں، حارث رئوف نے 5 سیزن تک میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کی ہے۔آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو تجربہ کار کھلاڑیوں کی تلاش ہے۔واضح رہے کہ بی بی ایل کا آغاز 12 دسمبر سے ہو گا، لیگ کا پہلا میچ بھارتی شہر چنئی میں کھیلا جائے گا۔