لاہور (سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رئوف کے نانا انتقال کر گئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے حارث رف کے نانا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔ پی سی بی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا بورڈ حارث رف کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے۔