وزیراعظم او ٹرمپ کی ملاقات میں غزہ میں نسل کشی کا لفظ بھی شامل کرنا چاہئے تھا
امریکہ پوری طرح اسرائیل کی سرپرستی کررہا ہے، امریکہ کی ایما پر قطر پر حملہ کیا گیا
کراچی(آئی این پی )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے اس وقت پوری دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ فلسطین اور غزہ ہے اور امریکا اس جرم میں شریک ہے، وزیراعظم شہبازشریف اورڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات میں غزہ میں نسل کشی کا لفظ بھی شامل کرنا چاہئے تھا۔ حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس میں کہا حماس کے ساتھ مذاکرات پر اتفاق ہوجاتا ہے پھر دھوکا دیا جاتا ہے، قطر پرحملہ ڈونلڈ ٹرمپ کی منظوری سے ہوا، اسرائیل نے قطر میں مذاکراتی ٹیم پر حملہ کیا، اسرائیل نے امریکا کی ایما پر قطر پر حملہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اورڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات میں غزہ میں جنگ بندی کا ذکر ہوا، نسل کشی کا لفظ بھی شامل کرنا چاہئے تھا، پوری دنیا میں بیداری کی لہر کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔