کشمیر اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں، کوئی جدا نہیں کر سکتا، مریم نواز

کشمیر اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں، کوئی جدا نہیں کر سکتا، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کسی ایک ملک کا نہیں بلکہ پوری عالمی برادری کا مسئلہ بن چکا ہے، پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا اور عالمی سطح پر کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کا مقدمہ بھرپور انداز میں پیش کرتا رہے گا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ کشمیر اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں اور دونوں کو کوئی جدا نہیں کر سکتا۔ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی حمایت ہمیشہ جاری رکھی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ لاکھوں بے گناہ کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی روشن صبح ضرور طلوع ہوگی۔ ان کے مطابق کشمیری عوام کی جدوجہد اور قربانیوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا ضروری ہے تاکہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کو عالمی فورمز پر اجاگر کرنے اور کشمیری عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا رہے گا۔

 ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا اور عالمی برادری کے سامنے ان کا مقدمہ پیش کرتا رہے گا۔مریم نواز کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، جبکہ کشمیری عوام کے بنیادی حقوق اور ان کی خواہشات کو اہمیت دی جانی چاہیے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کشمیری عوام کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹے گا اور خطے میں پائیدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل ضروری ہے۔