بلوچستان کے کیچ میں ڈپٹی کمشنر کی گاڑی پر ریموٹ بم حملہ، 8 زخمی

بلوچستان کے کیچ میں ڈپٹی کمشنر کی گاڑی پر ریموٹ بم حملہ، 8 زخمی

بلوچستان کے ضلع کیچ میں تربت پریس کلب روڈ پر ڈپٹی کمشنر کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکا ہوا۔

 واقعہ اُس وقت پیش آیا جب ڈپٹی کمشنر بشیر احمد بڑیچ کا قافلہ وہاں سے گزر رہا تھا۔ دھماکے کے نتیجے میں لیوی اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا، اور بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور شواہد جمع کیے جارہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر بشیر احمد بڑیچ محفوظ رہے، جبکہ حملہ آوروں کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔ واقعے کے بعد پولیس اور ایف سی موقع پر پہنچ گئی ہے اور تفتیش جاری ہے۔