بیجنگ (آئی این پی )چین میں 82 سالہ خاتون کمر درر سے نجات حاصل کرنے کے لئے8 زندہ مینڈک نگل گئی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطاق چین کے صوبے ژی جیانگ کے شہر ہانگژو کی رہائشی ژانگ نامی خاتون نے اپنی کمر کے نچلے حصے میں ہونے والی تکلیف سے نجات حاصل کرنے کیلئے زندہ مینڈک کھا لئے۔ رپورٹ میں مزید بتایا ہے کہ بدقسمتی سے اس غیر روایتی طریقہ علاج کی وجہ سے خاتون کے پیٹ میں شدید درد ہوا اور خاتون کو ہسپتال میں داخل ہونا پڑا