قومی ایئر لائن کی پہلی پرواز 284مسافر لے کر مانچسٹر پہنچ گئی

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں میں خوشی کی لہر، بڑی تعداد استقبال کیلئے ایئر پورٹ پہنچی 
مانچسٹر(خصوصی رپورٹ) برطانیہ کیلئے پی آئی اے کی پروازیں 5 سال بعد بحال ہوگئیں۔ قومی ایئر لائن کی پہلی پرواز 284 مسافر لے کر مانچسٹر پہنچ گئی، برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں میں خوشی کی لہردوڑ گئی، اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد استقبال کیلئے ایئر پورٹ پر پہنچی۔ وزیر دفاع خواجہ آصف اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے فلائٹ کو الوداع کیا تھا، اسلام آباد ایئرپورٹ پر خصوصی تقریب ہوئی تھی، وزیر دفاع نے فلائٹ آپریشن بحالی کا افتتاح کیا تھا۔